کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری کریں گی؟ اداکارہ کا انوکھا انکشاف


مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مستقبل کے شوہر کو ان کی اداکاری پسند نہ آئی تو وہ اداکاری چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن کے دوران سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔فلم کے ایک سین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے بتایا کہ ایک سین میں مجھے دورہ پڑتا ہے اور اس دوران مجھے پاگلوں کی طرح ہنسنا بھی تھا۔اداکارہ کے مطابق جب وہ یہ سین کر رہی تھیں تو سیٹ پر موجود تمام لوگ انہیں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ وہ سین اتنا حقیقی لگ رہا تھا۔فلم کی کاسٹ کے بارے میں سونیا نے کہا کہ اس فلم میں پاکستانی انڈسٹری کے بہت بڑے نام شامل ہیں جیسے جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری اور فیصل شیخ، تو اندازہ لگالیں کہ فلم میں کچھ تو خاص ضرور ہوگا۔شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ فلم ابھی زیر تکمیل ہے اور ممکن ہے کہ سال کے آخر میں ریلیز ہو، اس میں میرا کردار بہت منفرد اور مختلف نوعیت کا ہے۔اداکاری سے کچھ فاصلے کی وضاحت کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ میں اس وقت ڈراموں میں اس لیے کام نہیں کر رہی کیونکہ میں نے حال ہی میں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے، اسی وجہ سے اداکاری پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی۔شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوئی اچھا انسان ملے گا میں شادی کرلوں گی، میری خواہش ہے کہ میرا شوہر تعلیم یافتہ، بااخلاق، خوش اخلاق اور خاندانی اقدار کا حامل ہو۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اگر شوہر شوبز چھوڑنے کا کہیں تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر سونیا حسین نے کہا کہ اگر اسے میری اداکاری پسند نہ آئی تو میں اداکاری چھوڑ دوں گی، کیونکہ میں پہلے ہی پروڈکشن میں آچکی ہوں اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ویسے بھی صرف چند سال ہی مزید اداکاری جاری رکھنا چاہتی ہوں، اس لیے شادی کے بعد اسے چھوڑنے میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے جس میں فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ بھی شامل ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سونیا نہ صرف اداکاری بلکہ پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ثمینہ پیرزادہ مرکزی مشکل کردار میں نظر آئیں گی۔ٹریلر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی فیصل قریشی، ان کی اہلیہ سونیا حسین اور ان کی والدہ ثمینہ پیرزادہ کے گرد گھومتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

جھاڑو لگانے والے نے شکایت کی کہ مجھے سلام کیوں نہیں کیا۔۔ سلطان راہی کے بیٹے نے باپ کے قتل سے پہلے کے واقعات سنا دیے

انڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

جنت میں کیلا نہیں ملتا اس لئے جہنم جانا چاہتا ہوں۔۔ جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان تنقید کی زد میں

شفاعت علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹے کا کیا خوبصورت نام رکھا اور معنیٰ کیا ہیں؟

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دے دیا

انڈین حیسنہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دیا

’سات ہزار کا ایک گھونٹ‘، دلجیت دوسانجھ کو لندن کی کافی کتنے میں پڑی؟

نیلم منیر کے متعلق کون سی پیش گوئی 9 سال بعد درست نکلی؟ دلچسپ حقائق

سابق شوہر اور ان کی بیوی سے دوستی ہے۔۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کو قیمتی کیوں کہا؟ نجی زندگی کے چند راز

شوہر نے گھر بنایا تو میں نے بیٹیوں کو پڑھایا۔۔ عورت کی کمائی منحوس نہیں! ثمینہ پیرذادہ کا صائمہ قریشی اور سارہ خان کر کرارا جواب

یمنیٰ زیدی کی خوشی میں چھپا ایک کروڑ کا راز

کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری کریں گی؟ اداکارہ کا انوکھا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی