یمنیٰ زیدی کی خوشی میں چھپا ایک کروڑ کا راز


پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فالوورز میں اضافے کی خوشی میں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ کچھ برس قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میں محبت، احترام اور خوشیوں کا ایک باغ اپنے پاس رکھتی ہوں۔یمنیٰ زیدی نے اپنے مداحوں کو پھولوں سے تشبیہ دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے انسٹاگرام کے باغ میں ایک کروڑ خوبصورت پھولوں کے لیے سب کا شکریہ۔یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اُن کے مقبول ڈراموں میں دل ناامید تو نہیں، ڈر سی جاتی ہے صلہ، پری زاد، صنفِ آہن، پیار کے صدقے اور یہ رہا دل شامل ہیں۔ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد یمنیٰ زیدی فلم ’نایاب‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر بھی اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔بعدازاں، 2023 میں نشر ہونے والا مقبول ترین ڈراما تیرے بن، اُن کی مقبولیت کو نئی بلندیوں پر لے گیا، جس نے ٹی آر پی کے ریکارڈ توڑ دیے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بےحد پذیرائی حاصل کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

جھاڑو لگانے والے نے شکایت کی کہ مجھے سلام کیوں نہیں کیا۔۔ سلطان راہی کے بیٹے نے باپ کے قتل سے پہلے کے واقعات سنا دیے

انڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

جنت میں کیلا نہیں ملتا اس لئے جہنم جانا چاہتا ہوں۔۔ جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان تنقید کی زد میں

شفاعت علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹے کا کیا خوبصورت نام رکھا اور معنیٰ کیا ہیں؟

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دے دیا

انڈین حیسنہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دیا

’سات ہزار کا ایک گھونٹ‘، دلجیت دوسانجھ کو لندن کی کافی کتنے میں پڑی؟

نیلم منیر کے متعلق کون سی پیش گوئی 9 سال بعد درست نکلی؟ دلچسپ حقائق

سابق شوہر اور ان کی بیوی سے دوستی ہے۔۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کو قیمتی کیوں کہا؟ نجی زندگی کے چند راز

شوہر نے گھر بنایا تو میں نے بیٹیوں کو پڑھایا۔۔ عورت کی کمائی منحوس نہیں! ثمینہ پیرذادہ کا صائمہ قریشی اور سارہ خان کر کرارا جواب

یمنیٰ زیدی کی خوشی میں چھپا ایک کروڑ کا راز

کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری کریں گی؟ اداکارہ کا انوکھا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی