شفاعت علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹے کا کیا خوبصورت نام رکھا اور معنیٰ کیا ہیں؟


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار اور مزاح نگار شفاعت علی کے گھر ایک نئی خوشی نے دستک دے دی ہے۔ وہ اور ان کی اہلیہ ربیکا فریال ایک بار پھر والدین بن گئے ہیں اور اس بار اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹے کی صورت میں اپنا انمول تحفہ عطا کیا ہے۔ نومولود کا نام "سید مہرز علی" رکھا گیا ہے، جو اب ان کے گھرانے کی نئی پہچان بن چکا ہے۔ جبکہ مہرز کے معنیٰ "فاتح" "حاصل کرنے والا" اور "کمانے والا" کے ہیں شفاعت علی نے اس خوشی کی خبر اپنے چاہنے والوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔ انہوں نے اہلیہ اور تینوں بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت خاندانی تصویر پوسٹ کی، جس میں سب کے چہروں پر خوشی اور محبت کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں انہوں نے نہایت سادگی سے کہا: الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، ہم اس کے سونے کے معمولات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں یا شاید وہ ہمارا شیڈول سمجھنے میں مصروف ہے، لیکن دل مکمل طور پر مطمئن اور خوش ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Rabica Faryal (@rebecca_faryal) اس خبر کے بعد مداحوں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہر طرف سے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شفاعت علی، جو اپنے منفرد انداز اور جاندار پیروڈی سے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں، آج خود ایک نئی مسکراہٹ کا سبب بنے ہیں۔ یہ خوشی ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی ایک جذباتی لمحہ ہے جو برسوں سے ان کی مزاحیہ کارکردگی کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ نومولود کی آمد کے بعد شفاعت علی کی زندگی میں یہ نیا باب یقیناً ان کے مزاح سے ہٹ کر ایک سنجیدہ، نرم اور خاندانی پہلو کو بھی نمایاں کرتا ہے. جہاں ایک فنکار صرف اسٹیج کا ہیرو نہیں، بلکہ گھر کا فخر اور بچوں کا شفیق والد بھی ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی