اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر


پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے سابق آل راؤنڈر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو پاکستان مینز قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔پیر کے روز پی سی بی نے پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ اظہر محمود یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک ادا کریں گے۔اظہر محمود ایک منجھے ہوئے کرکٹنگ ذہن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور کافی عرصے سے قومی ٹیم کے سٹریٹجک فیصلوں میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے اور انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں کامیاب کیریئر کے حامل ہیں۔اظہر محمود کی ریڈ بال کرکٹ میں مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ یہ کامیابیاں ان کی قیادت، حکمتِ عملی میں مہارت اور مسلسل بہترین کارکردگی کی علامت ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ’اظہر محمود کی رہنمائی میں ریڈ بال سکواڈ نہ صرف مضبوط ہو گا بلکہ اس کے نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی