معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک


پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیور پول فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت فٹبالر اپنے بھائی کے ساتھ کار میں موجود تھے اور ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی حادثے میں اسٹار فٹبالر کا بھائی بھی ہلاک ہوا۔ واضح رہے کہ ڈیاگو جوتا نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے 3 بچے ہیں۔ ڈیاگو جوتا 2020 میں Wolves کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے اور 5 سال میں پرتگالی ونگر نے کلب کے لیے 100 سے زائد میچز کھیلے۔ ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال ٹیم میں شامل تھے جبکہ ڈیاگو نے لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی