اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ


سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر شدید تنقید کی، انہوں نے اس فیصلے پر  پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر کرتی ہے۔ پہلے محمد حفیظ، پھر عاقب جاوید، اب اظہر محمود، یہ ایک ایسا چکر ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر تقرریاں کرے تاکہ قومی ٹیم کو مستحکم اور واضح سمت فراہم کی جا سکے۔انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا اظہر محمود کی تقرری واقعی میرٹ پر ہوئی یا محض دکھاوے اور خوشنودی کی پالیسی کے تحت نوازا جا رہا ہے۔کامران نے کہا کہ ہر کسی کو کسی نہ کسی موڑ پر ایڈجسٹ کیا گیا، اب اظہر محمود کو بھی انعام مل گیا، اگر انھیں ہیڈ کوچ بنانا ہے تو بااختیار طریقے سے مکمل وقت کے لیے بنائیں ورنہ ایسے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی