سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا


سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال نے مانچسٹر سٹی سے میچ جیت کر اسے کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جیت کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔پیر کی رات اورلینڈو میں ہونے والے میچ میں مارکوس لیونارڈو نے 112 منٹ میں گول کر دیا جس سے الہلال کلب کو تین کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل ہو گئی انہوں نے کھیل کے دوران دو گول کیے۔میلکم اور کالیدو کاؤلیبیلے نے الہلال کلب کے مجموعی سکور میں ایک ایک گول کا حصہ ڈالا۔قبل ازیں اسی روز ہی  ہونے والے ایک اور میچ میں برازیل کی ٹیم نے انٹر میلان کو دو صفر سے شکست دی۔الہلال کے مقابلے میں مانچسٹر سٹی کلب کی جانب سے برنارڈو سلوا، ایرلنگ ہالینڈ اور فل فوڈن نے ایک ایک گول کیا۔فیصلہ کن گول سرگیج میلنکووی کے اس ہیڈر کے بعد ہوا جس کو گول کیپر اینڈرسن نے روکا اور وہاں سے بال لیورنارڈو کے پاس آئی تو انہوں نے اس کو گول پوسٹ کے اندر پھینک دیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کاؤلیبیلے نے اضافی وقت کے چوتھے میں ہیڈر کے ذریعے گول کیا جس سے الہلال کو دو کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل ہو گئی۔الہلال کلب کے روبن نیوز نے کارنر کک لگائی تو کاؤلیبیلے نے چھلانگ لگا کر بال کو سر سے مارتے ہوئے گول کیپر اینڈرسن کے بائیں طرف سے نکال دیا۔مانچسٹر کی ٹیم کو دوسرے ہاف میں دو اہم مواقع ملے تاہم ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔84ویں منٹ میں مینوئل اکانجی نے کارنر کک کے بعد ان کی طرف آنے والی بال کو ہیڈر کے ذریعے گول پوسٹ میں پھینکنے کی کوشش کی جس نے گول پوسٹ کے دائیں کونے کو چھوا مگر اندر نہیں گئی اس کے لیے ہالینڈ آگے بڑھے مگر اس سے قبل الہلال کے علی لاجامی نے بال کو روک دیا۔سٹی مانچسٹر کے گول کیبر اینڈرسن نصر الدواسری کی جانب سے پھینکی گئی بال کو روکا تو میلکم نے پھر سے گول میں پھینکا جس کو ایک اور کھلاڑی نے روک دیا۔اس کے بعد بال سیدھی لیونارڈو کے پاس چلی گئی جنہوں نے آسانی سے اپنے سر سے اسے ہٹ کر دیا گول کے اندر پھینک دیا۔اب الہلال کلب کا مقابلہ جمعے کو فلمینیز کلب  کے ساتھ ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی