
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکا میں ہونے والے ورلڈ پولیس گیمز میں باکسر شہیر آفریدی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
باکسر شہیر آفریدی نے سیمی فائنل میں امریکی باکسر کو شکست دی، شہیر آفریدی نے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
باکسر شہیر آفریدی کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان پولیس کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ورلڈ پولیس گیمز کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔
شہیر آفریدی کا فائنل میں کینیڈین پولیس کے باکسر سے مقابلہ ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح کھیلا جائے گا۔