پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق


پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں فیصلہ، چیف کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی۔اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں حصہ لینا ہے مگر وہاں حکومتی منظوری نہ ملنے کے باعث معاملات تعطل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں قوانین کو بخوبی جانتا ہوں، ان کی روشنی میں یہ فیصلے پاکستان یا بھارت کی مرضی سے نہیں بلکہ ایف آئی ایچ یا ایشین ہاکی فیڈریشن قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہماری تیاری بھرپور ہے، سرحد پار جانے کا فیصلہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا، اس مسئلے کا مستقل حل کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنانا ہے۔عالمی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کواگر ایک دوسرے کے ملک جانے میں مسئلہ ہے تو نیوٹرل وینیو پر کھیلیں۔چیف کوچ نے کہا کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل تک ٹیم کی رسائی بڑی کامیابی ہے، اس نے نہ صرف کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے بلکہ شائقین کو ایک بار پھر ہاکی سے جوڑ دیا، فائنل کے آغاز ہی میں 2گول ہونے سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا، اس کا اثر کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج میں بھی واضح طور پر دکھائی دیا۔مقابلے کے دوران ٹیم میں وہ توانائی اور جذبہ نظر نہیں آیا جو ایسے مرحلے کے لیے درکار ہوتا ہے، یہ میچ ہمارے لیے ایک سبق ہے، ہم نے اس سے سیکھا کہ ایسے مواقع پر ذہنی طور پر زیادہ تیار اور پختہ ہونا ضروری ہے۔مالی حالات اور ڈیلی الاؤنسز کی عدم فراہمی جیسے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا اگرچہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کو مکمل مالی سپورٹ حاصل نہیں، مگر اس کے باوجود وہ غیر معمولی جذبے کے ساتھ ہاکی کھیل رہے ہیں۔ جب تک ہم پلیئرز کو وہ سہولیات فراہم نہیں کرتے جن کے وہ مستحق ہیں ہم ان سے مستقل عالمی معیار کی کارکردگی کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے حکام کی توجہ حاصل کرلی اور اب ان مسائل کو حل کرنے کا وقت ہے، کھلاڑی جانتے ہیں کہ یہ وقت ان کے مسائل کو عوام اور فیصلہ سازوں تک پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ ٹیم بغیر سہولیات کے یہ کارنامے انجام دے سکتی ہے تو مکمل سپورٹ کے ساتھ کہاں تک پہنچ سکتی ہے، اب حکومت، اداروں اور نجی شعبے کو بھی قدم بڑھانا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی