بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟


بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز میں شیڈول تین میچز کے فارمیٹ پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق، یہ میچز ون ڈے ہوں گے یا ٹی ٹوئنٹی، اس کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ممکنہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کے کندھے میں درد کی شکایت ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی سرجری بھی درکار ہو سکتی ہے۔کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے تیار کیے گئے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے، تاکہ آئندہ چیلنجز کے لیے ایک متحرک اور متوازن ٹیم تیار کی جا سکے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہے، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شاداب خان باہر ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی