لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے


برطانیہ کے مشہور فٹ بال کلب لیورپول کے مشہور پرتگالی فٹ بالر دیوگو ژوٹا 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سپین میں پیش آنے والا ایک ہولناک ٹریفک حادثہ ان کی موت کی وجہ بنا۔ فٹ بالر کے ہمراہ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اُن کی لیمبورگینی کار شہر زامورا کے قریب تیز رفتاری کے دوران قابو سے باہر ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں آگ بڑھک اٹھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اوورٹیک کرتے ہوئے گاڑی کے ایک ٹائر کے پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔دیوگو ژوٹا کی عمر 28 برس تھی اور وہ حال ہی میں اپنی پارٹنر روتے کاردوسو سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اُن کے تین بچے بھی ہیں۔دیوگو ژوٹا کی اہلیہ نے شادی کے موقع پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’میرا خواب پورا ہوا۔‘دیوگو ژوٹا کی ناگہانی موت پر ساتھی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ناقابلِ یقین ہے، ہم ابھی حال ہی میں قومی ٹیم کے کیمپ میں ساتھ تھے، تم نے ابھی شادی کی تھی۔‘لِیورپول فٹ بال کلب نے دیوگو ژوٹا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ ان کے اعزاز میں اینفیلڈ سٹیڈیم کے باہر مداحوں نے پھول رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔دیوگو ژوٹا 2020 میں لِیورپول میں شامل ہوئے تھے اور انہوں نے کلب کے لیے 182 میچوں میں 65 گولز سکور کیے تھے۔دیوگو ژوٹا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہونے والے ان کے بھائی آندرے سلوا بھی ایک فٹ بالر تھے اور پرتگال کی دوسری ڈویژن کی ٹیم پینافیل سے وابستہ تھے۔پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے دو چیمپئنز کھو دیے ہیں، ان کی موت پرتگالی فٹبال کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہیں اور ہم ہر روز اُن کے ورثے کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔‘Diogo Jota got married 7 days ago and Died Today?Damnnnnnn Life Can Be So Cruel Sometimes Our Deepest Condolences To His Wife & Family pic.twitter.com/mATGbbYitU— Wode Maya ® (@wode_maya) July 3, 2025یورپی فٹبال تنظیم یُوئیفا نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری خواتین یوروز کے جمعرات اور جمعے کے تمام میچز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔پرتگال کے وزیرِاعظم لوئس مونتینیگرو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیوگو ژوٹا اور اُن کے بھائی کی موت کی خبر غیرمتوقع اور افسوسناک ہے، میں اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘دیوگو ژوٹا نے لِیورپول کو پچھلے سیزن میں لیگ ٹائٹل جتوانے میں مدد دی تھی اور ایورٹن کے خلاف ڈربی میچ میں فیصلہ کُن گول کیا تھا۔ انہوں نے سنہ 2022 اور 2024 میں ایف اے کپ اور لیگ کپ بھی جیتے۔اپنے ایک انٹرویو میں دیوگو ژوٹا نے کہا تھا کہ ’گوندومار جیسے چھوٹے سے علاقے سے آنے والے ایک لڑکے کے لیے پریمیئر لیگ جیتنا ایک خواب کی تعبیر ہے، یہ لمحہ ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔‘دیوگو ژوٹا نے فٹبال کا آغاز اپنے آبائی شہر پورتو کی ٹیم پاکوش دی فریرا سے کیا تھا اور پھر سنہ 2017 میں وولورہیمپٹن وینڈرز میں شامل ہوئے۔Não faz sentido. Ainda agora estávamos juntos na Seleção, ainda agora tinhas casado. À tua familia, à tua mulher e aos teus filhos, envio os meus sentimentos e desejo-lhes toda a força do mundo. Sei que estarás sempre com eles. Descansem em Paz, Diogo e André. Vamos todos sentir… pic.twitter.com/H1qSTvPoQs— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) July 3, 2025وولوز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم غمزدہ ہیں، دیوگو ژوٹا ہمارے شائقین کے دل کا ٹکڑا تھے، ساتھی کھلاڑیوں کے پیارے اور ہر فرد کے لیے باعثِ مسرت تھے۔‘پاکوش دی فریرا کلب نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جوتا اور اُن کے بھائی نے ہمارے چھوٹے سے کلب پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ دیوگو ژوٹا ایک مثالی کھلاڑی تھے جو فٹبال کی بلندیوں تک پہنچے۔ اُن کا نام ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔‘دیوگو ژوٹا نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 49 میچز کھیلے اور دو مرتبہ یُوئیفا نیشنز لیگ جیتی۔خبر کے مطابق لزبن کی سڑکوں پر کئی شہری غم سے نڈھال نظر آئے۔ 25 سالہ فٹبال مداح فرانسیسکو فریرا نے کہا ’بلاشبہ وہ قومی ٹیم کے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور لِیورپول کے لیے نہایت اہم تھے، یہ پورے پرتگال کے لیے ایک دلخراش سانحہ ہے۔‘دیوگو ژوٹا اور اُن کے بھائی کی ناگہانی موت نے فٹبال دنیا کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور اُن کی یادیں ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہاکی کا مقابلہ متوقع

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی