حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہاکی کا مقابلہ متوقع


انڈیا کی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ انڈیا میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔یہ ٹورنامنٹ انڈیا کی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے سات ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق وزارتِ کھیل کو اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ سے پہلے ہی اجازت مل چکی ہے۔خبر کے مطابق ہاکی انڈیا کے ایک اور ذریعے نے بتایا ہے کہ ’پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘اگر پاکستان کی ٹیم واقعی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے انڈیا جاتی ہے تو یہ حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا کھیلوں کا بڑا ٹاکرا ہوگا۔یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں پہلگام میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملے میں 26 افراد جان سے گئے تھے جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔دو طرفہ حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی تو ہو گئی تھی تاہم سفارتی، تجارتی اور دوسرے تعلقات اب بھی منقطع ہیں جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی انٹرنیٹ سائٹس بھی بلاک کر رکھی ہیں۔ایک حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم کسی بھی ٹیم کی انڈیا میں کثیرالملکی مقابلے میں شرکت کے خلاف نہیں ہیں۔ مگر دوطرفہ مقابلے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ بین الاقوامی کھیلوں کے اصول ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم پیچھے نہ ہٹیں۔ روس اور یوکرین جنگ میں ہیں لیکن پھر بھی بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کرتے ہیں۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انڈیا کی کرکٹ ٹیم کو ستمبر میں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہوگی تو انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ بورڈ نے اب تک اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا جب وہ رجوع کریں گے تو ہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔‘ہاکی انڈیا کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیم کو ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے لیے انڈیا آنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں۔اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوا تو یہ مقابلہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے سفارتی تعلقات میں بھی ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہاکی کا مقابلہ متوقع

ویمنز ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی

لیورپول کے معروف فٹ بالر سپین میں ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ: 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

معروف پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں بھائی سمیت ہلاک

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: جاپان کو شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

سعودی الہلال کلب کی تاریخی فتح، مانچسٹر سٹی کو ہرا کر کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل آگ بگولہ

پاک بھارت ہاکی مقابلے: نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

پاک بھارت ہاکی مقابلے، نیوٹرل وینیو پر میچز کے انقعاد پر اتفاق

اظہرمحمود کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکرنے پرکامران اکمل شدید آگ بگولہ

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 : سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی