اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا


بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب سرعام اتارنے کے واقعے پر بھارت بھر میں شدید سیاسی اور عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ’آیوش‘ کے تحت ڈاکٹروں کو تقرر نامے دیے جا رہے تھے۔ اسی دوران جب مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین تقرر نامہ لینے اسٹیج پر پہنچیں اور حجاب و برقعہ میں ملبوس تھیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان سے حجاب اتارنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے خود حجاب کھینچ کر ہٹا دیا۔ Just IN:— Indian Chief Minister Nitish Kumar forcibly pulls down the veil of a Muslim woman doctor while handing out appointment letter in a ceremony. pic.twitter.com/SCEeX6PCEc— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) December 15, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس واقعے کو شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عہدے پر فائز شخص کی جانب سے اس طرح کا رویہ خواتین کے وقار اور مذہبی و ذاتی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھی نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آیا وزیر اعلیٰ کی ذہنی حالت درست ہے یا نہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمان خواتین کے لیے حجاب پہننا مشکل بنتا جا رہا ہے اور یہ واقعہ بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا اور عورت دشمنی کی ایک اور مثال ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، زائرہ وسیم نے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کردیا

بھارت میں دولہے کا 20 لاکھ اور کار کا مطالبہ، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل میں تیز آندھی نے اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گرادیا

مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 37 افراد ہلاک، کئی لاپتا

شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی