شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب


بنگلا دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر ملک میں سیاسی تشدد اور قتل کی سازشوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے بعد ڈھاکا نے بھارتی سفیر کو طلب کیا اور حملے میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے کہا کہ مفرور شیخ حسینہ واجد آئندہ عام انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور بھارت میں مقیم عوامی لیگ کے عناصر اس سلسلے میں سہولت کاری کر رہے ہیں۔ عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں ماضی میں بھی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جن میں بھارتی فون نمبرز استعمال ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سیاسی کارکنوں کے قتل اور دھمکی آمیز اقدامات کا مقصد بنگلا دیش میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا اور سیاسی ماحول میں خوف پھیلانا ہے۔ بنگلا دیش نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں تعاون کرے اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے تاکہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے بنگلا دیش کے حوالے کیا جا سکے۔ انادولو ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مؤقف ہے کہ بھارت میں مقیم عوامی لیگ کے کچھ رہنما بنگلا دیش میں سیاسی تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں امن و امان متاثر ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، زائرہ وسیم نے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کردیا

بھارت میں دولہے کا 20 لاکھ اور کار کا مطالبہ، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل میں تیز آندھی نے اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گرادیا

مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 37 افراد ہلاک، کئی لاپتا

شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی