پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ


امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگ (پینٹاگون) فوج میں بڑی تنظیمِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت فور اسٹار جنرلز کی تعداد کم کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں امریکی فوج کی بعض بین الاقوامی فوجی کمانڈز کو یکجا کیا جائے گا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوا تو یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی سب سے بڑی تبدیلیوں میں شمار ہوگا۔ اخبار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین آئندہ چند دنوں میں یہ منصوبہ پیٹ ہیگستھ کو پیش کرسکتے ہیں تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ منصوبے کے تحت امریکی سینٹرل کمانڈ، یورپین کمانڈ اور افریقن کمانڈ کی حیثیت کم کرتے ہوئے انہیں نئی ’یو ایس انٹرنیشنل کمانڈ‘ کے ماتحت لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد بھی کم کی جائے گی جو براہِ راست پیٹ ہیگسیتھ کو رپورٹ کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں پر عملدرآمد کے لیے پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔ یاد رہے کہ مئی میں پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج میں فعال فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، زائرہ وسیم نے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کردیا

بھارت میں دولہے کا 20 لاکھ اور کار کا مطالبہ، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل میں تیز آندھی نے اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گرادیا

مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 37 افراد ہلاک، کئی لاپتا

شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی