مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک


امریکی فوج کے مطابق اس نے مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 کشتیوں پر فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ستمبر کے اوائل سے امریکی فوج بحیرہ کیریبیئن اور مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ امریکی فوج کے ان حملوں میں اب تک کم از کم 26 کشتیاں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان تازہ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے آٹھوں افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے تاہم اس حوالے سے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ بیان کے ساتھ جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں 3 الگ الگ کشتیاں سمندر میں تیرتی دکھائی دیتی ہیں، جنہیں بعدازاں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی کہ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے راستوں پر سفر کر رہی تھیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔ تاہم ان کارروائیوں پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور امریکی ڈیموکریٹ قانون سازوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کو جنگجو قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ محکمۂ انصاف کی ایک خفیہ قانونی رائے کے تحت عدالتی نگرانی کے بغیر مہلک حملے کرنے کی مجاز ہے۔ تاہم امریکی حکام اب تک اس بات کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے کہ جن کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا وہ واقعی منشیات کی ترسیل میں استعمال ہو رہی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا نقاب ہٹانا شرمناک اور ناقابلِ قبول حرکت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، زائرہ وسیم نے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی