سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ


آسٹریلیا کے ساحل بونڈی بیچ پر یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران ہونے والے حملے نے جہاں درجنوں خاندانوں کو سوگ میں مبتلا کر دیا وہیں انسانیت کی ایک روشن مثال بھی سامنے آئی۔ حملے کے دوران ایک مسلم پھل فروش احمد الاحمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور متعدد افراد کی جانیں بچا لیں۔ عینی شاہدین کے مطابق احمد الاحمد جو موقع پر پھل کا اسٹال لگاتے تھے نے فائرنگ کے باوجود حملہ آور پر جھپٹ کر اسے دبوچ لیا۔ اس دوران انہیں بازو اور ٹانگ میں گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ احمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احمد الاحمد کی جان خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق ان کے بائیں بازو کو شدید نقصان پہنچا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنا بازو کھو سکتے ہیں جبکہ ایک گولی تاحال ان کے کندھے کے پیچھے پھنسی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سڈنی نے اسپتال میں احمد کی عیادت کی اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ حال احوال دریافت کیا۔انتھونی البانیز نے آسٹریلوی عوام کی طرف سے بھی احمد کا شکریہ ادا کیا۔ @@3828799@@ آسٹریلوی حکومت نے احمد الاحمد کے علاج کے لیے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک علاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب ان کے علاج کے لیے آن لائن فنڈ ریزنگ مہم میں لاکھوں ڈالرز جمع ہو چکے ہیں جبکہ ایک امریکی تاجر نے بھی ان کے لیے ملین ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔ 47 سالہ احمد الاحمد شام میں پیدا ہوئے اور 2006 میں بہتر مستقبل کی تلاش میں آسٹریلیا آئے۔ طویل جدوجہد کے بعد انہیں 2022 میں آسٹریلوی شہریت ملی۔ وہ دو کمسن بیٹیوں کے والد ہیں، جن کے لیے وہ ایک شفیق باپ اور آج پورے آسٹریلیا کے لیے ایک دلیر ہیرو بن چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ، شی جن پنگ یا ’20 سال تک جاری رہنے والے تنازع‘ کا خوف: پوتن یوکرین جنگ ختم کرنے پر کیسے مجبور ہو سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی