صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پالیسی میں مزید سختی کرتے ہوئے 20 مزید ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا جس کے بعد سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے ممالک کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی پابندیوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویزات رکھنے والے افراد پر بھی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ جزوی سفری پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں انگولا، اینٹیگوا و باربوڈا، بینن، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گیبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر چکے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت روکنے کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا ایسے غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو ملک کو غیر محفوظ یا غیر مستحکم بنا سکتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ متاثرہ ممالک میں بدعنوانی، ناقابلِ اعتماد سفری و شہری ریکارڈ، ویزا قوانین کی خلاف ورزیاں اور حکومتی عدم استحکام ہیں، جس کے باعث مؤثر جانچ ممکن نہیں رہتی۔ تاہم نئی پالیسی میں بعض افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا جن میں پہلے سے ویزا رکھنے والے افراد، مستقل امریکی رہائشی، سفارتی عملہ، کھلاڑی اور وہ افراد شامل ہیں جن کا امریکا میں داخلہ قومی مفاد میں سمجھا جائے گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور امیگریشن کے حامی گروپوں نے ان پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مخصوص ممالک اور قومیتوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا پروگرام کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ، شی جن پنگ یا ’20 سال تک جاری رہنے والے تنازع‘ کا خوف: پوتن یوکرین جنگ ختم کرنے پر کیسے مجبور ہو سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی