مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج


بھارت میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا نقاب ہٹانا شرمناک اور ناقابلِ قبول حرکت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل مسلم خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ اس واقعے پر بھارت سمیت عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس اقدام کو خاتون کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی عوامی عہدے دار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے لباس پر زبردستی ہاتھ ڈالے۔ ایمنسٹی کے مطابق ایسے اقدامات معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے نقاب ہٹانا ایک شرمناک اور ناقابلِ قبول حرکت ہے، جس پر جوابدہی ناگزیر ہے۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک ان کی آزادی اور وقار کی نفی کے مترادف ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری تقریب کے دوران نتیش کمار نے اپائنٹمنٹ لیٹر وصول کرنے آئی مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ملک میں اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف فوری، شفاف اور غیر جانبدار کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عمل کو بدتمیزی اور بے شرمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر جو سرکاری تقرری کا لیٹر لینے آئی تھی اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابلِ معافی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ واقعے پر بھارتی صحافیوں، سماجی کارکنوں اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ نتیش کمار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ، شی جن پنگ یا ’20 سال تک جاری رہنے والے تنازع‘ کا خوف: پوتن یوکرین جنگ ختم کرنے پر کیسے مجبور ہو سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی