سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین پولیس نے بتایا کہ زخمی حملہ آور نوید اکرم کو ہوش میں آنے کے بعد فرد جرم عائد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوید اکرم اور اس کے والد ساجد اکرم نے ماں کو حملے کی منصوبہ بندی سے لاعلم رکھا اور کارروائی سے پہلے گھر سے 20 کلومیٹر دور کرائے پر جگہ لی جبکہ ماں کو فشنگ ٹرپ پر جانے کا بتایا گیا۔ واضح رہے کہ بونڈی بیچ حملے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کیا تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جو بھارت کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلوی شہریت رکھتا ہے۔ فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کے دوران دہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے والی رپورٹس مسترد ہیں۔ حملے کے دوران ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ نوید اکرم نے گاڑی سے اتر کر فائرنگ شروع کی لوگوں کو چیخ کر بھاگنے کا کہا لیکن کسی نے اس پر یقین نہیں کیا۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق نوید اکرم نے پولیس کو بیان دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس کی حالت بہتر ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بونڈی بیچ پر دونوں حملہ آوروں نے فوٹ بریج کے مقام کو انتخاب کیا اور کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں نوید اکرم پر 15 قتل سمیت متعدد جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ، شی جن پنگ یا ’20 سال تک جاری رہنے والے تنازع‘ کا خوف: پوتن یوکرین جنگ ختم کرنے پر کیسے مجبور ہو سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی