چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف


چین کے جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے انجینئر لی کو بار بار اور غیر معمولی طویل باتھ روم بریک لینے پر اپنی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق لی نے اپریل اور مئی 2024 کے دوران ایک ماہ میں 14 مرتبہ طویل باتھ روم بریک لیے جن میں سب سے طویل وقفہ چار گھنٹے تک رہا۔ برطرفی کے بعد لی نے کمپنی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا اور تین لاکھ 20 ہزار یوآن (تقریباً 45 ہزار امریکی ڈالر) ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ وہ بیماری میں مبتلا ہیں اور پچھلے سال مئی اور جون میں ادویات آن لائن خریدی تھیں، جس کے ریکارڈ بھی موجود ہیں، نیز رواں سال جنوری میں سرجری کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ عدالت نے اس معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لی نے جو وقت باتھ روم میں گزارا وہ اس کی جسمانی ضروریات سے بہت زیادہ تھا لہٰذا کمپنی کی جانب سے انہیں برطرف کرنا جائز قرار دیا جاتا ہے۔ یہ واقعہ حال ہی میں شنگھائی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی رپورٹنگ میں سامنے آیا جس میں کمپنی کے غیر معمولی طرز عمل اور ملازم کے حقوق کے معاملے کو اجاگر کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ حملے میں ملزم ملوث نوید اکرم پر فرد جرم عائد

چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف مقدمہ درج

سڈنی فائرنگ، جان پر کھیلنے والا ہیرو اسپتال میں زیر علاج ، ایک بازو ضائع ہونے کا خطرہ

صدر ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکی سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ، شی جن پنگ یا ’20 سال تک جاری رہنے والے تنازع‘ کا خوف: پوتن یوکرین جنگ ختم کرنے پر کیسے مجبور ہو سکتے ہیں؟

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت میں ایک سال میں 73 ارب ڈالر کا اضافہ: 2025 میں دنیا کے 10 ’امیر ترین خاندان‘ کون ہیں؟

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی