
جنوبی برازیل کے شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران 24 میٹر بلند اسٹیچو آف لبرٹی کا نقل شدہ مجسمہ گر گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آندھی کے زور سے مجسمہ پہلے جھکتا اور پھر نیچے گر جاتا ہے جبکہ اس دوران سڑک پر ٹریفک بھی رواں دواں تھی۔
🚨🇧🇷 Meanwhile in Brazil Strong Winds just toppled this replica statue of Liberty. pic.twitter.com/DVlU0IZRUp— Concerned Citizen (@BGatesIsaPyscho) December 15, 2025
مقامی حکام نے کہا ہے کہ مجسمے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بھی بتایا کہ حادثے کے وقت آس پاس کا علاقہ تقریباً خالی تھا جس کی وجہ سے کوئی شہری متاثر نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گویبا کی شہری انتظامیہ نے قبل ازیں شہریوں کو ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ وہ گھر کے اندر رہیں برقی آلات بند رکھیں اور دروازوں و کھڑکیوں کی مضبوطی کو یقینی بنائیں۔