سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف


آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا یہ انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے نے فلپائن امیگریشن کے حوالے سے کیا ہے۔ حملے میں ساجد اکرم اور اس کا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم ملوث تھے جبکہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری کے طور پر فلپائن گئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔ ان کا آخری ٹھکانہ جنوبی صوبہ ڈاواؤ تھا۔ آسٹریلوی پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے وہاں ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور داعش کے نظریات سے متاثر تھے اور یہ دہشت گردی انتہا پسندی اور نفرت انگیز سوچ کا نتیجہ ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے دیسی ساختہ بم اور شدت پسند تنظیم کے جھنڈے بھی برآمد ہوئے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس سے 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ @@3828697@@ حملے کے بعد بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم آسٹریلوی میڈیا اور تحقیقات نے پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ ساجد اکرم کے بیٹے نوید اکرم کے ساتھی نے بتایا کہ ساجد کا تعلق بھارت سے اور والدہ کا تعلق اٹلی سے ہے۔ اس حملے کے بعد آسٹریلیا میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اسلحہ قوانین پر نظرثانی بھی زیر غور ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

اسلاموفوبیا کی انتہا، بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب کھینچ دیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

سڈنی فائرنگ واقعے کے ہیرو احمد کے علاج کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کے منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے، 8 افراد ہلاک

پینٹاگون کا امریکی فوج میں فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، زائرہ وسیم نے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کردیا

بھارت میں دولہے کا 20 لاکھ اور کار کا مطالبہ، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل میں تیز آندھی نے اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گرادیا

مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 37 افراد ہلاک، کئی لاپتا

شیخ حسینہ کا بنگلادیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی