شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد


انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ ”فتنہ الخوارج“ سے بتایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور یہ عناصر متعدد دہشت گرد سرگرمیوں اور شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران میران شاہ میں ایک اہم شخصیت ملک سیف اللہ داوڑ کے قتل میں ملوث عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے سیکیورٹی اداروں نے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ طور پر چھپے ہوئے عناصر کو ختم کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزمِ استحکام“ کے وژن کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی مظاہرین کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت: ’جن کے پاس شواہد ہیں انھوں نے ہی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا‘

’سٹریچر پر نہیں جاؤں گی، کہیں کوئی یہ نہ کہے کہ ماہ نور ڈر گئی ہے‘: کوئٹہ میں تیزاب حملے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر کون ہیں؟

محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب

گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

لاہور میں پہلی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

’حتمی مقصد حصول کے قریب ہے‘: شہباز شریف، ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان: ’لبنان پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا‘

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور

بحری وسائل اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج تیز، 9 اور 10 جون کو دھرنوں کا اعلان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولاکوٹ واقعہ: مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے 3 ساتھی ہلاک ہوئے، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی