بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور


آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام، ٹیکس نظام میں شفافیت اور حکومتی محصولات میں اضافے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روزمرہ استعمال کی 20 مختلف کیٹیگریز کی اشیا کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کو تھرڈ شیڈول کا حصہ بنانے سے حکومت کو سالانہ تقریباً 60 ارب روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت ان اشیا پر سیلز ٹیکس معیاری شرح کے مطابق لاگو ہے، تاہم تھرڈ شیڈول میں شمولیت کے بعد پیکنگ پر مصنوعات کی قیمت اور وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کی رقم واضح طور پر درج کرنا لازمی ہوگا۔ مجوزہ فہرست میں ڈیری مصنوعات نمایاں ہیں، جن میں ڈبہ بند دودھ، دہی، پنیر، ملک کریم اور ٹی کریم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی نرم غذائیں، دلیہ جات اور مختلف فوڈ سپلیمنٹس کی پیکنگ پر بھی قیمت اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات شائع کرنا لازمی قرار دیے جانے کی تجویز ہے۔ @@3888214@@ ذرائع کے مطابق فروزن فوڈز، جن میں فروزن کباب، فروزن نگٹس اور دیگر تیار شدہ غذائی مصنوعات شامل ہیں، انہیں بھی تھرڈ شیڈول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ذاتی استعمال کی اشیا جیسے ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، شیونگ کریم، شیونگ فوم اور شیونگ برش پر بھی قیمت اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات درج کرنا لازمی بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ مجوزہ اقدامات کے تحت پالتو جانوروں کی خوراک کو بھی تھرڈ شیڈول کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ متعدد الیکٹرانک مصنوعات کو بھی اس فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ان میں ایل ای ڈی ٹی وی، فریج، واشنگ مشینیں، جوسرز، ایئر کنڈیشنرز، روم کولرز اور پنکھے شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو گیس آلات، جن میں چولہے، گیزر، کوکنگ رینج اور دیگر گیس اپلائنسز شامل ہیں، انہیں بھی تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکس کی وصولی کے نظام میں شفافیت لانا، انڈر انوائسنگ اور ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی کرنا اور قومی محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم ان تجاویز کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب

گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

لاہور میں پہلی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور

بحری وسائل اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج تیز، 9 اور 10 جون کو دھرنوں کا اعلان

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

آئندہ بجٹ سے عوام مایوس، مزید ٹیکسوں کو غریب دشمن قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تحفظات، اہم ملاقاتیں اور مشاورت

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

گلگت بلتستان انتخابات: جے یو آئی (ف) کے نتائج پر تحفظات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

نئے مالی سال کا بجٹ: فوڈ سیکیورٹی اور صنعت کے لیے صرف 7.2 ارب مختص کرنے کی تجویز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی