محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب


پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 39 اضلاع میں مجموعی طور پر 137 کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے، جن میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں شامل ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یکم سے 11 محرم الحرام تک مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور مذہبی اجتماعات کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب

گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

لاہور میں پہلی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور

بحری وسائل اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج تیز، 9 اور 10 جون کو دھرنوں کا اعلان

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

آئندہ بجٹ سے عوام مایوس، مزید ٹیکسوں کو غریب دشمن قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تحفظات، اہم ملاقاتیں اور مشاورت

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

گلگت بلتستان انتخابات: جے یو آئی (ف) کے نتائج پر تحفظات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

نئے مالی سال کا بجٹ: فوڈ سیکیورٹی اور صنعت کے لیے صرف 7.2 ارب مختص کرنے کی تجویز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی