گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج


گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک 24 میں سے 15 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 6 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، مسلم لیگ (ن) 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست جیت لی ہے۔ اس کے علاوہ 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ @@3888212@@ دوسری جانب جی بی اے-15، جی بی اے-16، جی بی اے-17 اور جی بی اے-18 کے نتائج میں تاخیر پر ڈی آر او آفس کے باہر آزاد امیدواروں اور ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کے مترادف قرار دیا۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی اور مبینہ طور پر شیلنگ بھی کی گئی۔ امیدواروں کا مؤقف ہے کہ نتائج میں تاخیر سے انتخابی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق باقی حلقوں کے نتائج کا اعلان مرحلہ وار جاری ہے، جبکہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب

گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

لاہور میں پہلی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور

بحری وسائل اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج تیز، 9 اور 10 جون کو دھرنوں کا اعلان

راولاکوٹ سی ایم ایچ کے باہر پرتشدد جھڑپیں: چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی

آئندہ بجٹ سے عوام مایوس، مزید ٹیکسوں کو غریب دشمن قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر تحفظات، اہم ملاقاتیں اور مشاورت

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

گلگت بلتستان انتخابات: جے یو آئی (ف) کے نتائج پر تحفظات، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

نئے مالی سال کا بجٹ: فوڈ سیکیورٹی اور صنعت کے لیے صرف 7.2 ارب مختص کرنے کی تجویز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی