راولاکوٹ واقعہ: مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے 3 ساتھی ہلاک ہوئے، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر


ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے دوران سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے کے وقت مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق 7 جون کو کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح عناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مبینہ طور پر منظم انداز میں فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولاکوٹ کا محاصرہ بھی کیا، جس کے باعث اسپتال میں جاری معمول کی طبی سرگرمیاں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات شدید متاثر ہوئیں۔ ترجمان آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے لانے کے لیے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی مظاہرین کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت: ’جن کے پاس شواہد ہیں انھوں نے ہی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا‘

’سٹریچر پر نہیں جاؤں گی، کہیں کوئی یہ نہ کہے کہ ماہ نور ڈر گئی ہے‘: کوئٹہ میں تیزاب حملے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر کون ہیں؟

محرم الحرام: پنجاب میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے فوج، رینجرز طلب

گلگت بلتستان انتخابات: گنتی جاری، 15 حلقوں کے غیرحتمی نتائج آگئے، بعض حلقوں کا احتجاج

لاہور میں پہلی ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

’حتمی مقصد حصول کے قریب ہے‘: شہباز شریف، ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان

ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان: ’لبنان پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ شدید ہو گا‘

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بجٹ 2026-27: سیلز ٹیکس چوری روکنے، محصولات بڑھانے کے لیے تجاویز زیر غور

بحری وسائل اور ماحول کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جنید انوار چوہدری

کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کا احتجاج تیز، 9 اور 10 جون کو دھرنوں کا اعلان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولاکوٹ واقعہ: مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے 3 ساتھی ہلاک ہوئے، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی