بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خودکش بمبار خواتین گرفتار


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں مشترکہ آپریشنز کیے گئے۔ سوراب میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مستونگ میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں ہونے والے آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہائی الرٹ

پنجاب: 12 سال بعد پراپرٹی ٹیکس سروے شروع، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی تیاری

پاکستان کا سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر اظہار تشویش

بلوچستان آپریشن: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خودکش بمبار خواتین گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی