پاکستان کا سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر اظہار تشویش


پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی پرچم بردار تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان اپنے سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور عالمی سمندری تجارت و جہاز رانی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

وزیرِ اعظم کی انڈس راس روبوٹکس ایکسپو میں شرکت، 20 ملین ڈالر کے 'پاکستان وینچر فنڈ' کا اعلان

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہائی الرٹ

پنجاب: 12 سال بعد پراپرٹی ٹیکس سروے شروع، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی تیاری

پاکستان کا سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر اظہار تشویش

بلوچستان آپریشن: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی