پنجاب: 12 سال بعد پراپرٹی ٹیکس سروے شروع، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی تیاری


پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے 12 سال بعد صوبہ بھر میں جدید ڈیجیٹل سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے حکام کے مطابق جدید جی آئی ایس (GIS) ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے تمام پراپرٹی یونٹس کی نشاندہی کی جائے گی جو اب تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں یا اپنی اصل مالیت کے مقابلے میں کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سروے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) کے ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ پائلٹ منصوبے کے طور پر اس کا آغاز لاہور کے زون 13 سے کیا گیا ہے، جہاں اس وقت تقریباً 80 ہزار پراپرٹی یونٹس ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ سروے کی تکمیل کے بعد مزید تقریباً 20 ہزار یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ڈیجیٹل سروے کے ذریعے تمام غیر رجسٹرڈ (Unassessed) اور کم ٹیکس ادا کرنے والے (Under-assessed) پراپرٹی یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، جس سے ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اس وقت 9 لاکھ سے زائد پراپرٹی یونٹس پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے پاس صوبے بھر میں 45 لاکھ سے زائد ٹیکس ایبل اور نان ٹیکس ایبل پراپرٹی یونٹس کا ریکارڈ موجود ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد اس منصوبے کو مرحلہ وار پورے پنجاب تک توسیع دی جائے گی۔ ان کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کیے گئے 42 ارب روپے کے پراپرٹی ٹیکس ہدف کے حصول میں یہ جامع سروے اہم کردار ادا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

وزیرِ اعظم کی انڈس راس روبوٹکس ایکسپو میں شرکت، 20 ملین ڈالر کے 'پاکستان وینچر فنڈ' کا اعلان

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہائی الرٹ

پنجاب: 12 سال بعد پراپرٹی ٹیکس سروے شروع، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی تیاری

پاکستان کا سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر اظہار تشویش

بلوچستان آپریشن: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی