دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہائی الرٹ


بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے پیش نظر سیالکوٹ اور وزیر آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں کیونکہ اس دوران دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی بڑے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

کویت اور اُردن کا ایرانی ڈرون و میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: ایشیائی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمت 92 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

وزیرِ اعظم کی انڈس راس روبوٹکس ایکسپو میں شرکت، 20 ملین ڈالر کے 'پاکستان وینچر فنڈ' کا اعلان

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہائی الرٹ

پنجاب: 12 سال بعد پراپرٹی ٹیکس سروے شروع، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کی تیاری

پاکستان کا سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر اظہار تشویش

بلوچستان آپریشن: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی