ثمینہ پیرزادہ کا جنات سے متعلق دل دہلا دینے والا خوفناک انکشاف


پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ لائٹ آن کر کے واپسی لوٹنے لگیں تو پیچھے سے انہیں کسی نے زور دار دھکا دیا اور وہ دور جاکر گریں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی چوٹیں بھی آئیں تاہم وہاں ان کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا اور وہ جنات ہی تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ چوٹوں پر پٹیاں باندھ کر شوٹنگ پر گئیں اور شوٹنگ مکمل کی۔یاد رہے کہ فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ اور اداکارہ سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی ہے جس کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

35 برس بعد ٹام کروز کو آسکرز سے نوازا جائے گا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی