سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں


سینئر اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں تنہا مقیم تھیں۔ پولیس کے مطابق 83 سالہ عائشہ خان کسی بیماری میں مبتلا تھیں اور ان کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم حقیقی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ لاش کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں جبکہ اداکارہ کے کزنز اور پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ عائشہ خان پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور خود بھی متعدد ڈراموں میں یادگار کرداروں سے شہرت حاصل کر چکی تھیں۔ ان کی موت پر فنکار برادری اور پرستاروں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔مرحومہ کی آخری رسومات سے متعلق اہل خانہ کی جانب سے اعلان جلد متوقع ہے۔ شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

حکومت سندھ کا عبدالستار ایدھی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

سجل علی تنقید کی زد میں آگئیں، وجہ کیا بنی؟

چ

محب مرزا اور صنم سعید کے گھر بیٹے کی آمد، نام کیا رکھا گیا؟

عاصم اظہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ میرب علی نے اہم انکشاف کردیا

انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟

ٹام کروزآسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

جواد احمد کا فضا علی کو کرارا جواب

نغمہ نگارخواجہ پرویزکو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس گزرگئے

گلوکارہ نمرہ مہرا کا محبت کے درد میں مبتلا رہنے کا انکشاف

سینیئر اداکارہ عائشہ خان کا انتقال، ’کچھ لوگ ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑ جاتے ہیں‘

اداکار نمیر کی پسندیدہ لڑکی کون؟ اہم راز کھول دیا

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی