صنعتکار کو لوٹنے والے پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا


پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی ایک اور واردات سامنے آگئی، تاجر کے ساتھ ہوئی واردات کو 13 روز گزرنے کے باوجود ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ مدعی مقدمہ محمد جاوید کا کہنا تھا کہ ایک صنعتکار کو لوٹ لیا گیاہے تاہم پولیس کچھ نہیں کر رہی، پولیس وردی میں ملبوس افراد نے لوٹا، واردات کو کئی روز گزر گئے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔ محمد جاوید نے بتایا کہ 18 جون کو فیکٹری جارہا تھا کہ اسکیم 33 فیز ٹو میں پولیس لائٹ لگی گاڑی نے روکا اور پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اپنی کار میں بٹھایا، ملزمان کی تعداد 4 تھی جنہوں نے بیش قیمت گاڑی، 2 موبائل فونز اور رقم چھین لی، بعد ازاں ملزمان نے سپر ہائی وے پر مجھے اپنی کار سے اتارا اور فرار ہوگئے جس کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے۔ مدعی مقدمہ محمد جاوید نے ہماری ویب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا گارمنٹس کا کام ہے، واردات کو 13 روز گزر گئے ہیں لیکن پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے، انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اورنگی ٹاؤن میں داماد نے سسر سمیت 3 رشتہ داروں کی جان لے لی

سسر نے مجھ پر پیٹرول ڈالا اور۔۔ مرنے سے پہلے نوجوان کے سنگین انکشافات نے دل دہلا دیے

کراچی: کچرا اٹھانے والے ٹاؤن کے ٹرک نے بچے کو روند دیا

کورنگی میں پولیس اہلکار گولی کا نشانہ بن گیا، وزیر داخلہ کا نوٹس

13 کروڑ کی ڈکیتی کی تفتیش اب اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کریگا

ساحل پولیس کے ہاتھوں وردی میں ملبوس 6 ٹک ٹاکر گرفتار

بلدیہ رئیس گوٹھ میں گیس لائن دھماکہ، میاں بیوی سمیت 7 افراد جھلس گئے

کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، بری صحبت سے باز نہ آنے پر باپ نے بیٹے کی جان لے لی

گلستان جوہر تھانے پر احتجاج کرنے والے خواجہ سرا مطالبات منوانے میں کامیاب

صنعتکار کو لوٹنے والے پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا

کراچی ٹینکر مافیا بے لگام، ایک اور قیمتی جان حادثے کا شکار

چیز دلانے کے بہانے بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی