
کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتول عمیر علی پولیس اہلکار اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں آٹو مکینک تعینات اور قائد آباد حسینی چورنگی کا رہائشی تھا۔
مقتول کو ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کا پرس اورموٹر سائیکل موقع پر موجود ہے جبکہ موبائل فون غائب ہے۔
جائے وقوعہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں ملزمان تک رسائی اور گرفتاری فوری یقینی بنائی جائے۔