ساحل پولیس کے ہاتھوں وردی میں ملبوس 6 ٹک ٹاکر گرفتار


ٹک ٹاک کا جادو یا وردی کا رعب، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ساحل پولیس کی جانب سے 6 پولیس اہلکاروں کو دوران گشت مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو وہ ٹک ٹاکر نکلے۔ ساحل پولیس کے مطابق ڈیفینس فیز 8 حنیف مسجد کے قریب سے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہیں حنیف مسجد کے قریب مشکوک جان کر پولیس نے روکا اور ڈیوٹی کارڈ طلب کیا تو وہ پیش نہ کرسکے، جس کے بعد وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ وہ ٹک ٹاک بنانے اور لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے وردی پہن کر نکلے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کے نام شہریار، محمد رضوان، یوسف خان، نور فراز، محمد کاشف اور حماد ہیں جبکہ تین موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اورنگی ٹاؤن میں داماد نے سسر سمیت 3 رشتہ داروں کی جان لے لی

سسر نے مجھ پر پیٹرول ڈالا اور۔۔ مرنے سے پہلے نوجوان کے سنگین انکشافات نے دل دہلا دیے

کراچی: کچرا اٹھانے والے ٹاؤن کے ٹرک نے بچے کو روند دیا

کورنگی میں پولیس اہلکار گولی کا نشانہ بن گیا، وزیر داخلہ کا نوٹس

13 کروڑ کی ڈکیتی کی تفتیش اب اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کریگا

ساحل پولیس کے ہاتھوں وردی میں ملبوس 6 ٹک ٹاکر گرفتار

بلدیہ رئیس گوٹھ میں گیس لائن دھماکہ، میاں بیوی سمیت 7 افراد جھلس گئے

کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، بری صحبت سے باز نہ آنے پر باپ نے بیٹے کی جان لے لی

گلستان جوہر تھانے پر احتجاج کرنے والے خواجہ سرا مطالبات منوانے میں کامیاب

صنعتکار کو لوٹنے والے پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا

کراچی ٹینکر مافیا بے لگام، ایک اور قیمتی جان حادثے کا شکار

چیز دلانے کے بہانے بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی