
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ کی شیرولی سوسائٹی میں گھر کے اندر اچانک گیس لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔
گیس لائن پھٹنے کی وجہ سے دو خواتین اورمرد کے علاوہ چار بچے جھلس گئے ،ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا.
زخمیوں کی شناخت 50 سالہ رخسانہ زوجہ اقبال عمر،35 سالہ عابد، 30 سالہ فزا کے علاوہ چار بچوں 7 سالہ محمد حسین ،8 سالہ حسن ،10 سالہ ایمان اور 3 ماہ کی زینب کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا جارہا ہے ابتدائی طور پر یہ گیس لائن کا دھماکہ ہی محسوس ہورہا ہے تاہم پولیس تمام حوالوں سے جائزہ لیکر حتمی رپورٹ بنائے گیی۔