
اتحاد ٹاؤن میں داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے سُسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
سعید آباد سیکٹر 9-B میں آرتھر مسیح نامی نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوا اور دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول کی بہن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔
مقدمے کے مطابق آرتھر مسیح نے دم توڑنے سے قبل انکشاف کیا کہ سسرالیوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے مقتول کے سسر چاند سجاد مسیح اور چچا سسر امانت انجم مسیح کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں دیگر نامزد ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔