اداکارہ اشنا شاہ نے حمل کو زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قرار دے دیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حمل کے دوران پیش آنے والی جسمانی اور جذباتی مشکلات کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک قرار دیا ہے۔ اشنا شاہ اپنے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور مئی 2026ء میں انہوں نے اپنے حمل کی خوشخبری ایک خوبصورت فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کو ایک خاص لمحہ قرار دیا تھا۔ اداکارہ اس وقت حمل کے تیسرے مرحلے (Third Trimester) میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تجربات مسلسل شیئر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حمل کا یہ سفر ان کے لیے اتنا آسان اور خوشگوار نہیں رہا جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شدید موڈ سوئنگز، جسم میں سوجن، مسلسل تھکن، مناسب خوراک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ وہ ڈلیوری کے مرحلے کے حوالے سے بھی فکرمند ہیں۔ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور ویڈیوز میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے حمل کو “اولمپک کھیل” سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ جسمانی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل مرحلہ ہے، جس کا اندازہ صرف وہی خواتین لگا سکتی ہیں جو اس تجربے سے گزرتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے چل پڑے تھے، کامیڈین جانی لیور سے متعلق دلچسپ حقائق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی