اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج


اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں درج کیا گیا، جس میں ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مقدمے میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کے بارے میں آگاہی ملنے کے بعد شادی سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد انہیں مبینہ طور پر نجی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جانے لگا۔ ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ نے 2023 میں اداکارہ کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے الزامات عائد کیے، جس کے باعث ان کا ایک رشتہ بھی متاثر ہوا۔ مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو دھمکیاں دی گئیں۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی