بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی


بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان 61 برس کی عمر میں تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان آئندہ ماہ 5 جولائی کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کریں گے۔ یہ تقریب انتہائی نجی اور سادہ ہوگی جس میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور مخصوص دوست ہی شریک ہوں گے، جبکہ کورٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کے ذریعے اس رشتے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے اکٹھے رہ رہے ہیں، اور اداکار نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ پر ممبئی میں پہلی بار گوری کو میڈیا کے سامنے بطور گرل فرینڈ متعارف کروایا تھا۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔ بعدازاں انہوں نے 2005 میں فلم ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی، تاہم وہ دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کررہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے چل پڑے تھے، کامیڈین جانی لیور سے متعلق دلچسپ حقائق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی