اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے چل پڑے تھے، کامیڈین جانی لیور سے متعلق دلچسپ حقائق


بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و کامیڈین جونی لیور نے اپنی زندگی میں سخت ترین دن دیکھے، یہاں تک کہ بات جان لینے تک بھی پہنچ چکی تھی۔ ان کے متعلق چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق ہیں جو شاید آپ نے پہلے نہیں پڑھیں ہوں گے۔ بھارتی کامیڈین اور اداکار جونی لیور کی پیدائش 14؍ اگست 1957 کو پرکاشم ضلع، آندھراپردیش میں ہوئی تھی، ان کا شمار ہندوستانی سنیما کے عظیم کامیڈین میں کیا جاتا ہے۔ جونی لیور نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مالی مسائل کے ساتھ بچپن میں انہیں انتہائی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکار جونی لیور نے انٹر ویو میں بتایا تھا کہ میں بھارت کی کچی آبادی دھاراوی میں پیدا ہوا اور وہی زندگی گزاری، جب میں 13 سال کا تھا تو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر گیا تھا۔ جونی لیور نے معاشی مسائل کی وجہ سے ساتویں جماعت کے بعد سکول چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں اپنے اہل خانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کے لیے وہ ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرتے تھے،انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کی نقالی کرکے بھی پیسے کمائے تھے جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔ مشہور اداکار سنیل دت نے جونی لیور کی اسٹیج پرفارمنس سے متاثر ہو کر انہیں اپنی فلم درد کا رشتہ میں اداکاری کرنے کی پیشکش کی تھی۔ چھوٹے موٹے اشتہارات میں کام کرنے کے بعد مشہور فلم بازی گر نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ جونی لیور نے 350 سے زائد فلموں اور کئی سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں مارڈرن کامیڈی کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی