لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے پر شدید برہمی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی زندگیاں بچانے کی خاطر اپنے فرائض انجام دینے گئی اور کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ ماہرہ خان نے اس واقعے پر گہرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وحشیانہ عمل اور برائی پر اندر سے کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر اسپتال کے اندر حملہ کیا گیا، اس شخص نے خاتون ڈاکٹر کو تقریباً زندہ جلا دیا جس کا یہ خیال تھا کہ اسے کسی کی زندگی تباہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ نے تاکید کی کہ خواتین صحت اور تحفظ کی مستحق ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور غصے کا اظہار کریں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس سے وہ شدید جھلس گئیں۔ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پہلے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اب انہیں بہتر علاج اور طبی سہولیات کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی