ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار


عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی متوقع شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 3 جولائی کو نیویارک سٹی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتا ہے تاہم تاحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب مین ہیٹن کے وسطی علاقے میں منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ممکنہ مقامات میں روکفیلر سینٹر، ریڈیو سٹی میوزک ہال، سینٹرل پارک اور نیویارک پبلک لائبریری شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے قریبی دوستوں کو “سیو دی ڈیٹ” پیغامات بھیجے ہیں، تاہم مقام کے بارے میں ابتدائی طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ کچھ مہمانوں کو مبینہ طور پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے معلومات دی گئی ہیں۔ جوڑا تقریب کی رازداری اور سیکیورٹی کو سخت رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے تاکہ میڈیا اور عوامی توجہ سے بچا جا سکے۔اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ شادی نیویارک کے بجائے روڈ آئی لینڈ میں ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے گزشتہ سال اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ان کی ممکنہ شادی دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی