فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست


پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق قانون سازی کی درخواست کی ہے۔ فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اسٹوری میں پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ پر پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بطور دو بیٹیوں کے والد وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر مناسب لباس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے تاکہ ثقافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ گلوکار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف آراء اور بحث کا موضوع بنایا جا رہا ہے۔صارفین نے فلک شبیر کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے رجعت پسندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں، لیکن پاکستان میں لوگوں کے لباس سے متعلق فکر مند ہیں۔ ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ خود برطانیہ میں رہتے ہیں تو یہ مطالبہ برطانوی پارلیمنٹ میں کیوں نہیں کرتے؟ کچھ صارفین نے خواتین کے لباس پر اخلاقی نگرانی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے کو ختم ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے اسے توجہ حاصل کرنے کا “سستا طریقہ” قرار دیا جبکہ ایک اور نے کہا کہ پہلے اپنی بیوی کو گھر بٹھائیں۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ یہ حیران کن ہے کہ جس شخص کا پورا خاندان شوبز سے وابستہ ہے وہ ایسے خیالات رکھتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی