دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی


اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ نئی نویلی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان کی مہندی، بارات اور دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بارات کی تقریب میں مومنہ اقبال نے معروف فیشن ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ دلکش عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دیں۔ ان کے برائیڈل میک اپ اور لک کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی توجہ ملی، تاہم اسی دوران ایک مختصر ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو مومنہ اقبال کے برائیڈل میک اوور کے دوران کی ہے، جس میں بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین نے اس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار بحث کا رخ تنقید سے زیادہ ذاتی آزادی اور انتخاب کے حق کی طرف نظر آیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اگر کوئی بالغ شخص سگریٹ نوشی کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے اور اس بنیاد پر کسی کے کردار کا فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ کچھ افراد نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ معاشرے میں مردوں کی سگریٹ نوشی کو عام سمجھا جاتا ہے لیکن خواتین کے معاملے میں فوری طور پر بحث اور تنقید شروع ہوجاتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood) دوسری جانب بعض صارفین نے صحت کے نقطۂ نظر سے سگریٹ نوشی پر تشویش کا اظہار کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی فرد کی نجی زندگی کو غیر ضروری طور پر موضوعِ بحث بنانا مناسب نہیں۔ واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی حالیہ دنوں میں شوبز حلقوں کی سب سے زیادہ زیرِ بحث تقریبات میں شمار ہو رہی ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ مداح اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم برائیڈل میک اوور کی ایک مختصر ویڈیو نے خوشیوں سے بھرپور اس موقع پر ایک نئی آن لائن بحث کو جنم دے دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی