نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید


اداکارہ مومنہ اقبال اور فضا علی اپنے شوہروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور پوسٹس کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ فضا علی نے اپنی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ جذباتی اور نجی لمحات پر مبنی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں جس کے بعد مومنہ اقبال نے بھی اسی رجحان کو اپنایا اور اپنی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ متعدد ویڈیوز اور ریلز پوسٹ کیں۔ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق وائرل ریلز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جبکہ بعض صارفین نے انہیں سابقہ تعلقات کے حوالے سے خودنمائی کا الزام بھی دیا۔ اس دوران معروف مصنفہ اور ڈرامہ نویس صائمہ اکرم چوہدری نے بھی اس رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ شادی کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے غیر ضروری طور پر نمایاں بنا دیتے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین نے صائمہ اکرم کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نجی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ معاشرہ خوش جوڑوں کو دیکھ کر غیر ضروری تنقید کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی