کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام


"میں اس شخص یعنی ڈاکٹر شاہنواز سے نفرت کرتی ہوں، لیکن جس اداکار نے یہ کردار نبھایا ہے، اس نے کمال کا کام کیا ہے۔ انہیں ضرور بتائیں کہ انہوں نے بے حد شاندار اداکاری کی ہے۔" پاکستانی ڈرامہ "ڈاکٹر بہو" میں سخت مزاج اور روایتی سسر ڈاکٹر شاہنواز کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار شہزاد نواز نے ایک ایسا دلچسپ انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اداکاری نے نہ صرف پاکستانی ناظرین کو متاثر کیا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور بھی ان کے کردار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ حال ہی میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے بتایا کہ "ڈاکٹر بہو" میں ان کے کردار کو ناظرین کی جانب سے غیر معمولی ردعمل مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انسٹاگرام پر حقیقی زندگی کی خواتین ڈاکٹروں کے پیغامات بھی موصول ہوئے جنہوں نے اپنے ذاتی تجربات ان کے ساتھ شیئر کیے۔ شہزاد نواز کے مطابق ایک خاتون ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کے سسر کا رویہ ڈرامے کے ڈاکٹر شاہنواز سے بھی زیادہ سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں دکھایا گیا کردار تو کچھ بھی نہیں، ان کے سسر کی گفتگو اور رویہ اس سے کہیں زیادہ ناقابل برداشت ہے۔ اداکار نے بتایا کہ خاتون نے اپنے دل کی بھڑاس ایک طویل پیغام کے ذریعے نکالی اور ڈرامے کے کردار سے اپنی حقیقی زندگی کا موازنہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور شخص نے رابطہ کرکے بتایا کہ اسے ڈرامے کے کردار ڈاکٹر سلمان میں اپنی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی کردار لوگوں کو اپنی ذاتی زندگی کی یاد دلانے لگے تو یہ ایک اداکار کے لیے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ گفتگو کے دوران شہزاد نواز نے ایک ایسا واقعہ بھی سنایا جس نے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ معروف ہدایتکارہ مہرین جبار کے ذریعے انہیں بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا خصوصی پیغام ملا۔ شرمیلا ٹیگور نے مہرین جبار سے کہا کہ وہ ڈاکٹر شاہنواز کے کردار سے شدید نفرت کرتی ہیں، لیکن اس کردار کو نبھانے والے اداکار نے اسے اتنے مؤثر انداز میں پیش کیا ہے کہ وہ ان کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔ شہزاد نواز نے اس پیغام کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک تجربہ کار اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کسی کردار سے نفرت کرے لیکن اداکاری کی تعریف کرے تو اس سے بڑی داد کسی فنکار کے لیے نہیں ہوسکتی۔ واضح رہے کہ شہزاد نواز پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہارات کی دنیا سے کیا تھا اور بعد ازاں اداکاری میں قدم رکھا۔ "پریزاد"، "بادشاہ بیگم"، "میں"، "غلام باشہ سندری"، "شناس"، "ہمراہی" اور "ڈاکٹر بہو" جیسے مقبول ڈراموں میں ان کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ آج کل وہ اپنے پوڈکاسٹ کے ذریعے بھی شوبز شخصیات کے دلچسپ انٹرویوز پیش کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی