شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں


جب میری اور قیصر کی شادی طے ہو رہی تھی تو میں نے کچھ شرائط رکھی تھیں۔ میں نے انہیں واضح طور پر کہا تھا کہ شادی کے بعد میں کام نہیں کروں گی اور اگر کبھی کام کروں بھی تو اپنی کمائی صرف اپنے اوپر خرچ کروں گی۔ گھر اور کچن صرف آپ کی کمائی سے چلیں گے خاص طور پر کھانا بنانے کی ذمہ داری بھی آپ ہی کی ہوگی اور انہوں نے واقعی سب کچھ بہترین طریقے سے سنبھالا بعد میں میں نے خود گھر میں کھانا بنانا شروع کیا کیونکہ وہ ہمارے لیے بہت کچھ کر رہے تھے۔ اب گھر کے سب لوگ میرے ہاتھ کا کھانا اتنا پسند کرتے ہیں کہ باہر کا کھانا یا کسی اور کا بنایا ہوا کھانا کھا ہی نہیں سکتے، حتیٰ کہ اگر ہم باورچی بھی رکھ لیں تو وہ ایک ہفتے سے زیادہ نہیں چل پاتا۔ پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ایک بار پھر اپنے ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور شادی سے پہلے رکھی گئی شرائط پر کھل کر گفتگو کی۔ یہ گفتگو انہوں نے میزبان مصباح خالد کے پوڈکاسٹ میں کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر اور معروف اداکار قیصر خان نظامانی کے ساتھ اپنی محبت بھری ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شادی سے پہلے انہوں نے واضح طور پر اپنی کچھ شرائط رکھی تھیں جن میں سب سے اہم یہ تھی کہ وہ شادی کے بعد باقاعدہ ملازمت نہیں کریں گی اور اگر کبھی کام کریں بھی تو اپنی آمدنی خود پر ہی خرچ کریں گی۔ ان کے مطابق گھر کے اخراجات اور ذمہ داریاں شوہر کے ذمے ہوں گی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے گھر کے کھانے کی ذمہ داری بھی خود سنبھال لی جس کے بعد آہستہ آہستہ گھر کے تمام افراد ان کے ہاتھ کے کھانے کے عادی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ گھر والے باہر کا کھانا یا کسی اور کا پکایا ہوا کھانا زیادہ پسند نہیں کرتے یہاں تک کہ اگر باورچی بھی رکھا جائے تو وہ زیادہ دیر نہیں چل پاتا۔ ان کے اس انٹرویو کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے، جہاں صارفین ان کی باتوں پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی